مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کی دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا پہلا طبی معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صحت ٹھیک ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی خراب نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیا ہے۔ٹرمپ کے بارے میں نئی شائع ہونے والی کتاب میں ٹرمپ کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں بچوں جیسا قرار دیے جانے کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دباؤ تھا کہ وہ خود کو منصب صدارت کےلیے فٹ ثابت کریں۔میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا، جس کے نتائج سے ٹرمپ منگل کے روز امریکی عوام کو آگاہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس کا کہناہےکہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیاہے۔ یہ پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کا نفسیاتی چیک اپ نہیں ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کی دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا پہلا طبی معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صحت ٹھیک ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی خراب نہیں ہے۔
News ID 1878011
آپ کا تبصرہ